۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کویت

حوزہ/ تنظیم مؤمنین کویت کی جانب سے ہفتۂ وحدت اور اتحاد امت کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس آل پاکستانی کویت میں مقیم شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد شعبان سالمیہ کویت میں مذہبی سماجی تنظیم ”مؤمنین کویت“ کے زیر اہتمام ہفتۂ وحدت اسلامی 12 تا 17 ربیع الاوّل بفرمان رہبرِ کبیر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ جشن عید میلاد النبی (ص) و میلاد امام جعفر الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا، جس میں کویت کے معروف نعت خواں فیصل نقشبندی، عبدالروف بھٹی، حسن نقوی جواد حسینی شاہد ترابی نے نعت خوانی کی اور جناب وقار عباس اور نیر عباس رضوی نے نعتیہ کلام پیش کیے، جبکہ اختتام محفل پر پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے وائس چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان حجہ الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

مولانا سید وصی حیدر نقوی نے نظامت کے فرائض ادا کئے جبکہ دعائیہ کلمات حجہ الاسلام مرزا عسکری حسین صاحب نے ادا کئے اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب فرخ امیر سیال صاحب محفل کے مہمان خصوصی تھے۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے امت مسلمہ میں نکتہ وحدت ذات رسول اسلام کے حوالے سے آپ کی سیرت، تعلیمات اور فرامین پر مکمل عملداری پر زور دیا۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے داخلی اختلاف کو پس پشت ڈال کر باہمی مشترکات پر جمع ہوکر مشترکہ دشمن کو پہچاننے اور اس کی چالوں کو ناکام بنانے پر بھی زور دیا، اختتام محفل پر شرکاء میں عمرہ وزیارت کے ٹکٹ سمیت متعدد بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

محفل میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی (جماعت اسلامی)،
پاکستان تحریک انصاف کویت، پاکستان پیپلز پارٹی کویت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت،
پاکستانی ایمپائمنٹ فورم کویت اور اتحاد بلتستان کویت کے اراکین شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .